سورة الممتحنة - آیت 2
إِن يَثْقَفُوكُمْ يَكُونُوا لَكُمْ أَعْدَاءً وَيَبْسُطُوا إِلَيْكُمْ أَيْدِيَهُمْ وَأَلْسِنَتَهُم بِالسُّوءِ وَوَدُّوا لَوْ تَكْفُرُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اگر وہ تم پر قابوپالیں تو تمہارے دشمن بن جائیں اور ہاتھ اور زبان سے تمہیں آزاد پہنچائیں اور وہ چاہتے ہیں کہ تم کسی طرح کافر ہوجاؤ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 یعنی تمہارا چپکے چپکے ان سے دوستی گانٹھنا کوئی فائدہ نہ دے گا۔