سورة الحشر - آیت 19
وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ نَسُوا اللَّهَ فَأَنسَاهُمْ أَنفُسَهُمْ ۚ أُولَٰئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور ان لوگوں جیسے نہ ہوجاؤ، جنہوں نے اللہ کو بھلا دیا، نتیجہ یہ نکلاکہ اپنے نفس ہی کی طرف سے غافل ہوگئے یہی لوگ فاسق وبدکار ہیں
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 یعنی اپنی نجات کی فکر سے غافل ہوگئے اور اس بنا پر گناہوں میں پڑے رہے اور عذاب آخرت سے بچنے کے لئے نیک اعمال کی راہ اختیار نہ کی۔