سورة الحديد - آیت 26

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا وَإِبْرَاهِيمَ وَجَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِمَا النُّبُوَّةَ وَالْكِتَابَ ۖ فَمِنْهُم مُّهْتَدٍ ۖ وَكَثِيرٌ مِّنْهُمْ فَاسِقُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور بلاشبہ ہم نے نوح اور ابراہیم کو رسول بنا کر بھیجا اور ان دونوں کی ذریت میں نبوت اور کتابت کاسلسلہ جاری کردیا، پھر ان کی نسل میں سے کچھ نے ہدایت اختیار کی اور بہت سے فاسق ہوگئے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 چنانچہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام)کے بعد جتنے پیغمبر آئے سب انہی کی اولاد میں سے تھے