سورة الحديد - آیت 22
مَا أَصَابَ مِن مُّصِيبَةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي أَنفُسِكُمْ إِلَّا فِي كِتَابٍ مِّن قَبْلِ أَن نَّبْرَأَهَا ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
جتنی مصیبتیں اقوام وامم پر نازل ہوئی ہیں اور خود تم پر نازل ہوئیں وہ سب ہم نے پہلے سے ایک کتاب میں لکھ رکھی ہیں (یعنی پہلے سے وہ ایک منضبط قانون کی صورت میں موجود ہے) اور ایسا کرنا اللہ کے لیے کوئی مشکل بات نہ تھی۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 یا زمین اور تم لوگوں کی پیدائش سے پہلے۔“ ف 5 حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص(رض) سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (ﷺ) کو یہ فرماتے سنا۔“ اللہ تعالیٰ نے مخلوقات کی تقدیر زمین و آسمان کی پیدائش ہے پچاس ہزا رسال پہلے لکھ دی تھی۔ (ابن کثیر بحو الہ صحیح مسلم)