سورة الحديد - آیت 5

لَّهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَإِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آسمانوں اور زمین کی سلطنت اسی کی ہے اور تمام معاملات (فیصلے کے لیے) اسی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 5 ” نہ کہ کسی اور کی طرف“ لہٰذا وہی تمام اعمال کا فیصلہ فرمائے گا اور بندوں کو اس کے متعلق جزا یا سزا دے گا