سورة الواقعة - آیت 96
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پس اے نبی آپ اپنے عظیم رب کے نام کی تسبیح بیان کیجئے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 7 حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ پر آیت فسبح باسم ربک العظیم نازل ہوئی تو آپ نے فرمایا :” اسے اپنے رکوع میں پڑھا کرو۔“ اور جب ’ دسبح اسم ربک الاعلیٰ نازل ہوئی تو آپ نے فرمایا ” اسے اپنے سجدہ میں پڑھا کرو۔“ (شوکانی)