سورة الواقعة - آیت 79

لَّا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جسے پاکیزہ ہستیوں کے سوا کوئی چھو نہیں سکتا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 11 اکثر مفسرین کے نزدیک لایمسہ میں ” ہ“ لوح محفوظ کو وہی ہاتھ لگاتے ہیں جو پاک ہیں یعنی فرشتے بعض نے اس ضمیر کو قرآن کے لئے مانا ہے اور استدلال کیا ہے کہ قرآن کو بے وضو ہونے کی حالت میں چھونا ناجائز نہیں ہے گو بہتر یہ ہے کہ وضو کرلیا جائے۔ موطامالک میں ہے کہ آنحضرت نے عمر دین حزم کو جو خط لکھ کردیا اس میں یہ بھی لکھا کہ لایمس القران الاطاھر کہ قرآن کو سوائے طاہر شخص کے کوئی نہ چھوئے مگر یہ اپنے مفہوم میں صریح نہیں ہے کیونکہ اس کے معنی کفر و شرک سے پاک کے بھی ہو سکتے ہیں کیونکہ مسلمان تو جنابت کی حالت میں بھی پاک ہی رہتا ہے ’ د سبحان اللہ ان المومن (لایحب (الحدیث)