سورة البقرة - آیت 43
وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَارْكَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور نماز قائم کرو (جس کی حقیقت تم نے کھو دی ہے) اور زکوۃ ادا کرو (جس کا تم میں اخلاص باقی نہیں رہا) اور جب اللہ کے حضور جھکنے والے جھکیں تو ان کے ساتھ تم بھی سرِ نیاز جھکا دو
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 4۔ یعنی نماز باجماعت ادا کرو بعض علمانے اس آیت سے نماز باجماعت کا وجوب ثابت کیا ہے مگر صحیح یہ ہے کہ سنت مؤکدہ ہے۔ اور اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ فتح القدیر )