سورة الواقعة - آیت 57
نَحْنُ خَلَقْنَاكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
ہم ہی نے تمہیں پیدا کیا ہے پھر تم یقین کیوں نہیں کرتے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 یعنی اس بات کو سچ کیوں نہیں مانتے کہ جس طرح ہم نے تمہیں پہلے پیدا کیا اسی طرح ہم تمہیں دوبارہ بھی پیدا کریں گے؟