سورة الواقعة - آیت 45

إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَٰلِكَ مُتْرَفِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یہ وہ لوگ ہیں کہ پہلے بڑے آسودہ حال تھے مگر پاداش عمل میں ان کایہ حال ہوگیا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 3 یعنی حرام و حلال سے بے پروا ہو کر نفس کی خواہشوں اور دنیا کی رنگ رلیوں میں مست ہوچکے تھے۔