سورة الواقعة - آیت 10

وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور پھر ان دونوں کے علاوہ تیسرے گروہ کے لوگ جو سب سے آگے ہیں اور وہ آگے ہی رہنے کے مستحق بھی ہیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 2 مراد وہ لوگ ہیں جو نہ صرف خود ایمان لائے اور نیکو کار رہے بلکہ ایمان لانے اور ہر ایک نیک عمل … جیسے نماز ہجرت اور جاد وغیرہ … کی انجام دہی میں دوسروں پر سبقت لے جانے والے ہیں۔