سورة الرحمن - آیت 78

تَبَارَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِي الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اے نبی) آپ کے رب کا نام بڑی برکت والا ہے، جوصاحب عظمت اور صاحب اکرام ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5 حضرت عائشہ(رض) سے روایت ہے کہ آنحضرت(ﷺ) نماز سے سلام پھیرنےکے بعد صرف اتنی دیر (قبلہ رخ ہو کر) بیٹھتے تھے جتنی دیر میں آپ زبان سے یہ الفاظ ادا فرماتے : (‌اللَّهُمَّ ‌أَنْتَ ‌السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ، تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ) اے اللہ ! تو ہے سلامتی والا اور سلامتی دینے والا اے بزرگی و برتری کے مالک ! تو بابرکت ہے۔( ابن کثیر بحوالہ صحیح مسلم)