سورة النسآء - آیت 7

لِّلرِّجَالِ نَصِيبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ وَلِلنِّسَاءِ نَصِيبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ مِمَّا قَلَّ مِنْهُ أَوْ كَثُرَ ۚ نَصِيبًا مَّفْرُوضًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

مردوں کے لیے بھی اس مال میں حصہ ہے جو والدین اور قریب ترین رشتہ داروں نے چھوڑا ہو، اور عورتوں کے لیے بھی اس مال میں حصہ ہے جو والدین اور قریب ترین رشتہ داروں نے چھوڑا ہو، چاہے وہ (ترکہ) تھوڑا ہو یا زیادہ، یہ حصہ (اللہ کی طرف سے) مقرر ہے۔ (٧)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 7 اس آیت میں ایک اصولی حکم دیا ہے کہ ماں باپ اور رشتہ داروں کی چھوڑی ہوئی جائداد میں چاہے وہ کسی نو عیت کی ہو جس طرح مردوں کا حق ہے اسی طرح عورتوں اور چھو ٹے بچوں کا بھی حق ہے اس سے عرب کے جاہلی دستو کارد کرنا مقصود ہے۔ وہ عورتوں اور بچوں کو میت کے متروکہ مال اور جائداد سے محروم کردیتے اور صرف بالغ لڑ کے ہی جائدا پر قبضہ کرلیتے۔ آیت کی شان نزول اورمردوں اور عورتوں کے حصوں کی تعین بعد کی آیات میں آرہی ہے (ابن کثیر۔ شوکانی )