سورة الرحمن - آیت 60

هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اخلاص عبادت کا بدلہ انعام واکرام کے سوا کیا ہوسکتا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 9 یعنی دنیا کے نیک عمل کا بدلہ آخرت میں نیک ہی دیا جائے گا … حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ آنحضرت نے اس آیت کی تفسیر یوں فرمائی : ” جسے توحید کی نعمت دی گئی اس کا بدلہ جنت کے سوا کچھ اور نہیں ہے۔“ (شوکانی)