سورة الرحمن - آیت 54

مُتَّكِئِينَ عَلَىٰ فُرُشٍ بَطَائِنُهَا مِنْ إِسْتَبْرَقٍ ۚ وَجَنَى الْجَنَّتَيْنِ دَانٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور وہ ایسے فرشوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے جن کے استردبیز ریشم کے ہوں اور باغوں کے پھل بہت ہی قریب ہوں گے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5 یعنی جب انکے استراس شان کے ہوں گے تو ابروں کا کیا کہنا۔ ف 6 یعنی قریب ہوں گے تاکہ توڑنے میں دقت نہ ہو۔