سورة الرحمن - آیت 7
وَالسَّمَاءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الْمِيزَانَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یہ فطری نظام قدیم سے ہے خدا نے جب آسمان کو پیدا کیا اور اسے بلند کیا تو اسی وقت ایک میزان عدل بھی قائم کردیا
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 یعنی کم نہ تو لو۔ کم تولنا اتنا بڑا گناہ ہے کہ حضرت شعیب (علیہ السلام) کی قوم پر تباہی آنے کا ایک سبب یہی تھا۔