سورة القمر - آیت 52

وَكُلُّ شَيْءٍ فَعَلُوهُ فِي الزُّبُرِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور جو کچھ انہوں نے کیا وہ سب (اعمال کے) دفتروں میں موجود ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 11 یعنی ان کے اعمالناموں میں لکھی جا چکی ہے۔ قیامت کے روز یہ اعمال نامے ان کے سامنے رکھ دیئے جائیں گے۔