سورة القمر - آیت 43

أَكُفَّارُكُمْ خَيْرٌ مِّنْ أُولَٰئِكُمْ أَمْ لَكُم بَرَاءَةٌ فِي الزُّبُرِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کیا تمہارے کفار ان (گزشتہ) لوگوں سے بہتر ہیں یاکتب سماویہ میں تمہارے لیے معافی کاپروانہ درج ہے؟

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 یعنی کیا بل بوتے میں ان سے بڑھ کر ہیں کہ ان کی کوئی گرفت نہ کی جا سکے۔ ف 5 یعنی اجازت دے دی گئی ہے کہ جو چاہو کرتے رہو تمہاری کوئی گرفت نہ ہوگی۔