سورة القمر - آیت 37

وَلَقَدْ رَاوَدُوهُ عَن ضَيْفِهِ فَطَمَسْنَا أَعْيُنَهُمْ فَذُوقُوا عَذَابِي وَنُذُرِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور وہ بری نیت سے لوط کے مہمانوں کو اس سے طلب کرنے لگے آخرکار ہم نے ان کی آنکھیں بے نور کردیں لو اب میرے عذاب اور میری تنبیہات کا مزہ چکھو

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 مہمانوں سے مراد فرشتے ہیں جو حضرت لوط(علیہ اسلام) کے ہاں مہمان بن کر آئے تھے۔ سو رہ ہود اور سورۃ حجر میں مفصل قصہ گزر چکا ہے۔