سورة النجم - آیت 54

فَغَشَّاهَا مَا غَشَّىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پس ڈھانک دیا ان کو اس چیز سے جس سے ڈھانک دیا

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 یعنی پتھروں کی بارش جیسا کہ دوسری آیات میں مذکور ہے۔ ممکن ہے بحر مردار کا پانی بھی مراد ہو جس میں یہ بستیاں ڈوب گئیں اور وہ ان پر چھا گیا۔ واضح رہے کہ ” غَشَّى “ کے لفظی معنی ” چھا جانا“ ہیں۔