سورة النجم - آیت 50

وَأَنَّهُ أَهْلَكَ عَادًا الْأُولَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور یہ کہ اسی نے عاد اولی کو ہلاک کیا (٤)۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5 یعنی حضرت ہود (علیہ السلام) کی قوم۔ اسے ” پہلے عاد“ اس لئے کہا گیا کہ وہ ثمود سے پہلے تھی۔ یا وہ پہلی قوم تھی جو قوم نوح کے بعد تباہ کی گئی ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ قوم عاد دو ہیں پہلی حضرت ہود(علیہ السلام) کی قوم اور دوسری ارم کی قوم جس کا ذکر سورۃ فجر میں آئے گا اور جو ان لوگوں کی نسل سے تھی جو حضرت ہود(علیہ السلام) پر ایمان لائے تھے اور عذاب سے بچ گئے تھے۔