سورة النجم - آیت 49
وَأَنَّهُ هُوَ رَبُّ الشِّعْرَىٰ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور یہ کہ وہی شعری کارب ہے (٣)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 ” شِّعْرَىٰ“ برج جوزا کے پیچھے ایک چمکدار ستارہ کا نام ہے۔ زمانہ جاہلیت میں قبیلہ خزاعہ کے لوگ اس کی پرستش کرتے تھے۔ مطلب یہ ہے کہ تمہاری قسمتیں یہ ستارہ نہیں بلکہ وہ خدا بناتا ہے جو اس کا رب ہے۔