سورة النجم - آیت 2

مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کہ تمہارے رفیق نہ گمراہ ہوئے ہیں اور نہ غلط راہ پر چلے ہیں

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 10 جیسا کہ مشرکین مکہ کہتے ہیں۔ ضَالٌّ (بہکا ہوا) وہ ہے جو جہالت کے سبب صحیح راہ سے بھٹک جائے اور غاوی وہ ہے جو جان بوجھ کر سیدھے رستے سے ہمٹ جائے اور لفظ صَاحِبُكُمْ “ میں اشارہ ہے کہ یہ لوگ آنحضرت( ﷺ)کے حقیقی حال سے خوب واقف تھے۔ (ابن کثیر۔ شوکانی)