سورة النجم - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
شروع اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان اور نہایت رحم والا ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 جمہور مفسرین کےبقول یہ پوری سورۃ مکی ہے ایک روایت میں حضرت ابن عباس(رض) نے آیت İالَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَĬكو مدنی قرار دیا ہے۔ صحیحین میں حضرت ابن مسعود سے روایت ہے کہ سب سے پہلی سورۃ جس میں سجدہ تلاوت اترا، سورۃ نجم تھی۔ آنحضرت(ﷺ) نے سجدہ کیا اور ایک شخص کے سوا سب نے سجدہ کیا۔ علماء نے تصریح کی ہے کہ سجدہ تلاوت مستحب ہے واجب نہیں ہے اور یہی صحیح معلوم ہوتا ہے۔ (شوکانی)