سورة الطور - آیت 48
وَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَإِنَّكَ بِأَعْيُنِنَا ۖ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِينَ تَقُومُ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اے نبی) آپ اپنے رب کے فیصلہ آنے تک صبر سے کام لیجئے آپ ہماری نگاہ میں ہیں اور جس وقت آپ اٹھا کریں تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح بیان کیا کریں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 حدیث میں ہے کہ آنحضرت( ﷺ)جب کسی مجلس سے اٹھتے تو فرماتے (سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبَ إِلَيْكَ) اور فرماتے کہ یہ دعا ان تمام باتوں کا کفارہ ہے جو آدمی مجلس میں کرتا ہے۔ (شوکانی)