سورة الطور - آیت 36
أَمْ خَلَقُوا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ ۚ بَل لَّا يُوقِنُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یاانہوں نے آسمانوں اور زمین کو پیدا ک یا ہے ؟ اصل میں یہ لوگ یقین نہیں رکھتے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 14 یعنی نہیں وہ اپنے آپ کو زمین و آسمان کا خالق نہیں سمجھتے لیکن اس کے باوجود محمد ﷺ کی بات نہیں مان رہے اور کفر و شرک میں ڈوبے ہوئے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں اللہ تعالیٰ کے وجود اور اس کی صفات پر یقین نہیں ہے محض ناقابل اعتبار قسم کا شک ہے۔ اگر یقین ہوتا تو ہرگز کفر و شرک میں مبتلا نہ رہتے بلکہ آنحضرتﷺ کی بات مان کر اللہ تعالیٰ پر اس طرح ایمان لاتے جو اس پر ایمان لانے کا حق ہے۔