سورة الذاريات - آیت 40

فَأَخَذْنَاهُ وَجُنُودَهُ فَنَبَذْنَاهُمْ فِي الْيَمِّ وَهُوَ مُلِيمٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آخرکار ہم نے اسے اس کے لشکروں سمیت پکڑا اور ان سب کو سمندر میں پھینک دیا اور وہ ملامت زدہ ہو کر رہ گیا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 10 کیونکہ خدائی کا دعویدار تھا اور بنی اسرائیل پر ظلم توڑتا تھا۔ سورۃ دخان میں فرمایا İفَمَا ‌بَكَتْ عَلَيْهِمُ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُĬ پھر نہ آسمان ان پر رویا اور نہ زمین نے دو آنسو بہائے۔ یعنی خس کم جہاں پاک ۔ انکے غرق ہونے کی تفصیل سورۃ یونس کے رکوع 9 میں گزر چکی ہے۔