سورة الذاريات - آیت 17

كَانُوا قَلِيلًا مِّنَ اللَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہ لوگ رات کو بہت کم ہی سویا کرتے تھے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 2 یعنی رات کا اکثر حصہ عبادت میں گزارتے تیھ۔ آنحضرت نے متعدد احادیث میں تہجد کی نماز کی فضیلت بیان فرمائی ہے اور صحابہ کرام کو اس ترغیب دی ہے۔ چنانچہ ایک حدیث میں ہے لوگو ! غریبوں کو کھانا کھلایا کرو، صلہ رحمی کرتے رہو … اور راتکو جب لوگ سو رہے ہوں تو نماز پڑھو، جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہو گے۔ (ابن کثیر)