سورة ق - آیت 31

وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ غَيْرَ بَعِيدٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور جنت پرہیزگاروں کے اس قدر قریب کردی جائے گی کہ کچھ بھی دور نہ رہے گی۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 4 یعنی قیامت کے روز وہ ان سے دور نہ ہوگی۔ حشر کے میدان میں کھڑے ہوئے اوہ اسے قریب سے دیکھے اور اس کی تروتازگی اور مہک پائیں گے۔