سورة الفتح - آیت 19

وَمَغَانِمَ كَثِيرَةً يَأْخُذُونَهَا ۗ وَكَانَ اللَّهُ عَزِيزًا حَكِيمًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور بکثرت مال غنیمت بھی دیا جیسے یہ لوگ حاصل کررہے تھے اور اللہ زبردست اور بڑی حکمت والا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 4 ومعالم کثیرۃ“ بدل من فتحاً قریباً والوائو مقحمۃ) چنانچہ حدیبیہ کے تین اور بعد ہی رسول اللہ خیبر کی طرف متوجہ ہوئے اور اللہ تعالیٰ نے خیبر فتح کرایا۔ بہت سا مال غنیمت مانوں کے ہاتھ آیا اور اس کے علاوہ بہت سے باغ بھی ملے اللہ تعالیٰ کا یہ انعام تھا ان مسلمانوں پر جنہوں نے حدیبیہ کی کٹھن مہم میں آنحضرت کا ساتھ دیا تھا۔ (قرطبی)