سورة محمد - آیت 29

أَمْ حَسِبَ الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ أَن لَّن يُخْرِجَ اللَّهُ أَضْغَانَهُمْ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جن لوگوں کے دلوں میں بیماری ہے کیا وہ یہ سمجھے ہوئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے دلوں کے کینوں کو کبھی ظاہر نہیں کرے گا

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 یعنی ان کا بھانڈا نہیں پھوڑے گا۔ کینوں سے مراد وہ عداوت ہے جو یہ منافقین آنحضرتﷺ اور مسلمانوں کے خلاف دلوں میں رکھتے تھے۔