سورة محمد - آیت 22
فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِن تَوَلَّيْتُمْ أَن تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَتُقَطِّعُوا أَرْحَامَكُمْ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پھر کیا تم چاہتے ہو کہ زمین میں فسادپھیلاؤ، اگر تمہیں اقتدار مل جائے تو خدا کے قائم کیے ہوئے رشتوں کو قطع کردو
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 یعنی تم ہرگز امن و امان سے نہ رہو گے بلکہ نافرمانی اور قطع رحمی کرو گے جس کے نتیجہ میں خانہ جنگی اور لوٹ مار کی وہی حالت عود کر آئے گی جو اسلام سے پہلے تھی۔ احادیث میں رشتے ناتے توڑنے اور ان کے حقوق ادا نہ کرنے پر سخت وعید آئی ہے۔