سورة محمد - آیت 3
ذَٰلِكَ بِأَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا اتَّبَعُوا الْبَاطِلَ وَأَنَّ الَّذِينَ آمَنُوا اتَّبَعُوا الْحَقَّ مِن رَّبِّهِمْ ۚ كَذَٰلِكَ يَضْرِبُ اللَّهُ لِلنَّاسِ أَمْثَالَهُمْ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یہ اس لیے کہ جو لوگ کافر ہیں انہوں نے باطل کی پیروی کی اور جو ایماندار ہیں انہوں نے اس حق کی پیروی کی جوان کے رب کی جانب سے پہنچا ہے اس طرح اللہ تعالیٰ لوگوں کے لیے ان کے احوال بیان کرتا ہے (٢)۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 یعنی توحید کی راہ اختیار کی جو حق ہے۔ ف 8 تاکہ ایک طرف حق پرستوں کی کامیابی و بامرادی کو دیکھ کر نیکی کی طرف رغبت پیدا ہو اور دوسری طرف باطل پرستوں کی ناکامی و نامردای دیکھ کر برائی سے نفرت ہو۔