سورة الدخان - آیت 57

فَضْلًا مِّن رَّبِّكَ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یہ سب کچھ ان کو آپ کے رب کے فضل سے ملے گا یہی بڑی کامیابی ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 6 صحیح حدیث میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :” عمل کرو، میانہ روی اختیار کرو حق سے قریب رہو اور یہ یاد رکھو کہ تم میں سے کسی کا عمل بھی اس کو جنت میں نہ لیجائے گا؟“ لوگوں نے پوچھا اے اللہ کے رسول ! کیا آپ کا عمل بھی آپ کو جنت میں نہیں لے جائے گا؟ فرمایا ! ” ہاں ! میرا عمل بھی نہیں لایہ کہا اللہ تعالیٰ اپنے فضل و رحمت سے مجھے ڈھانک لے۔ (ابن کثیر)