سورة الدخان - آیت 41

يَوْمَ لَا يُغْنِي مَوْلًى عَن مَّوْلًى شَيْئًا وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جس دن کہ کوئی عزیز وقریب کسی عزیز وقریب کے کچھ بھی کام نہ آئے گا اور نہ کہیں سے انہیں مددملے گی

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 13 جیسا کہ دوسرے مقام پر فرمایا : فاذا الفخ فی الصور فلا انساب بینھم یومئذ ولا یتسآء لون اور جس دن صور پھونکا جائے گا تو ان میں کوئی نسب نہیں ہوں گے اور نہ وہ ایک دوسرے کو پوچھیں گے۔ (مومنون :110) ف 14 یعنی نہ ان کو رشتہ داروں اور دوستوں اور نہ کسی اور سے کوئی مدد مل سکے گی۔