سورة الدخان - آیت 40

إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ مِيقَاتُهُمْ أَجْمَعِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

بے شک فیصلے کا دن ان سب کے اٹھائے جانے کے لیے مقررہ وقت ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 12 یعنی قیامت ہی کے دن سب کو زندہ کر کے فیصلہ کے لئے جمع کیا جائے گا۔ اس سے پہلے کسی کو زندہ کر کے سامنے لانا اللہ تعالیٰ کی حکمت کے خلاف ہے۔