سورة الزخرف - آیت 87

وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّنْ خَلَقَهُمْ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ ۖ فَأَنَّىٰ يُؤْفَكُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اے نبی اگر آپ ان سے دریافت کریں کہ انہیں کس نے پیدا کیا تو وہ ضرور یہ جواب دیں گے کہ اللہ نے۔ تو پھر کہاں سے دھوکادیے جارہے ہیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 4 یعنی اپنے پیدا کرنے والے کو چھوڑ کر کیونکہ دوسروں کی پوجا کرتے پھرتے ہیں۔ ان کے آستانوں پر چڑھاوے چڑھاتے ہیں اور انہیں حاجت روائی اور مشکل کشائی کے لئے پکارتے ہیں۔