سورة الزخرف - آیت 38
حَتَّىٰ إِذَا جَاءَنَا قَالَ يَا لَيْتَ بَيْنِي وَبَيْنَكَ بُعْدَ الْمَشْرِقَيْنِ فَبِئْسَ الْقَرِينُ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
حتی کہ یہ شخص جب ہمارے پاس آئے گا تو اپنے ساتھی سے کہے گا، کاش، دنیا میں میرے اور تیرے درمیان مشرق ومغرب کا سابعد ہوتا کیونکہ تو براساتھی نکلا
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 جس نے دوست بن کر مجھے خراب و برباد کیا اور ہمیشہ کے عذاب میں پھنسا دیا۔