سورة الزخرف - آیت 37

وَإِنَّهُمْ لَيَصُدُّونَهُمْ عَنِ السَّبِيلِ وَيَحْسَبُونَ أَنَّهُم مُّهْتَدُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور یہ شیاطین ان کو صحیح راہ سے روکتے ہیں اور وہ اپنی جگہ پر سمجھتے ہیں کہ ہم ہدایت یافتہ ہیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 3 یعنی ان کی آنکھوں پر ایسا پردہ ڈال دیتے ہیں کہ وہ بری راہ کو اچھی راہ سمجھتے ہیں۔ یا کافر گمان کرتے ہیں کہ شیطان سیدھی راہ پر ہیں۔