سورة الزخرف - آیت 36

وَمَن يَعْشُ عَن ذِكْرِ الرَّحْمَٰنِ نُقَيِّضْ لَهُ شَيْطَانًا فَهُوَ لَهُ قَرِينٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور جو خدا کی یاد سے غافل ہوتا ہے ہم اسپر ایک شیطان مسلط کردیتے ہیں پھر وہی اس کا ساتھی ہوتا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1 (ذکر الرحمن) سے مراد اللہ تعالیٰ کی یاد بھی ہے اور قرآن بھی جو نصیحت و حکمت سے لبریز ہے۔ ف 2 صحیح مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ ہر شخص کے لئے ایک جن ہے جو اس کے ساتھ لگا رہتا ہے۔ ( شوکانی)