سورة الشورى - آیت 53

صِرَاطِ اللَّهِ الَّذِي لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۗ أَلَا إِلَى اللَّهِ تَصِيرُ الْأُمُورُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

صراط اللہ، یعنی اللہ کی راہ کی طرف وہ اللہ کہ آسمان اور زمین میں جو کچھ ہے سب اسی کا ہے ہاں یاد رکھو (کائنات خلقت) کے تمام کاموں کا مرجع اسی کی ذات ہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 8 وہی اچھے برے کاموں کا فیصلہ کرے گا اور پھر نیکیوں کا ثواب اور بدوں کو عذاب دے گا۔ اللھم اجعلنا فی زمرۃ الصالحین وبہ تحت سورۃ الشوری والحمد للہ علی ذلک