سورة الشورى - آیت 44
وَمَن يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِن وَلِيٍّ مِّن بَعْدِهِ ۗ وَتَرَى الظَّالِمِينَ لَمَّا رَأَوُا الْعَذَابَ يَقُولُونَ هَلْ إِلَىٰ مَرَدٍّ مِّن سَبِيلٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور جس شخص کو اللہ گمراہ کردے تو اس کے بعد اس شخص کا کوئی چارساز نہیں اور اے نبی آپ دیکھیں گے کہ یہ ظالم جب عذاب کا مشاہدہ کریں گے تو کہیں گے کیا یہاں سے واپس ہوجانے کی کوئی صورت ہے؟
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 15 یعنی جس کی ضد اور ہٹ دھرمی کا اللہ تعالیٰ یہ بدلہ دے کہ اسے عدل و انصاف صبر اور عفو و درگزر جیسے اعلیٰ اخلاق کی توفیق نہ دے۔ ف 1 تاکہ وہاں برائیوں کی بجائے نیکیاں کریں اور نیک بن کر خدا کے حضور پیش ہوں۔