سورة فصلت - آیت 35
وَمَا يُلَقَّاهَا إِلَّا الَّذِينَ صَبَرُوا وَمَا يُلَقَّاهَا إِلَّا ذُو حَظٍّ عَظِيمٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
البتہ یہ مقام ایسا ہے جواسی کو مل سکتا ہے جسے (بدسلوکی کی) برداشت ہو اور (نیک وسعادت کا) حصہ وافر ملاہو (٨)۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 یعنی جو اپنے اندر بڑا حوصلہ، عزم، قوت برداشت اور ضبط نفس رکھتے ہیں۔ ف 2 یعنی جو اللہ تعالیٰ کے ہاں بلند مرتبہ اور اعلیٰ صفات کے مالک ہیں۔ شاہ صاحب (رح) لکھتے ہیں : حوصلہ کشادہ چاہیے کہ بری بات سہار کر سامنے سے بھلی بات کہیے، یہ اقبال مندوں کو ملتا ہے۔ (موضح)