سورة فصلت - آیت 31
نَحْنُ أَوْلِيَاؤُكُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ ۖ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِي أَنفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَّعُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
دنیا کی زندگی میں بھی ہم تمہارے مددگار ہیں اور آخرت میں بھی۔ جس چیز کو تمہارا جی چاہے تمہارے لیے مہیا ہے اور جو چیز تم اللہ سے مانگو تمہیں مل جائے گی
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 دنیا میں نگہبانی یہ کہ تمہیں نیکی کا الہام کرتے رہے اور آخرت میں بھی تمہارے ساتھی اور مددگار رہیں گے اور تمہیں حفاظت سے جنت تک پہنچائیں گے فرشتے ہر مومن کو اس کی موت کے وقت یہ بشارت دیتے ہیں۔ ( ابن کثیر)