سورة فصلت - آیت 5
وَقَالُوا قُلُوبُنَا فِي أَكِنَّةٍ مِّمَّا تَدْعُونَا إِلَيْهِ وَفِي آذَانِنَا وَقْرٌ وَمِن بَيْنِنَا وَبَيْنِكَ حِجَابٌ فَاعْمَلْ إِنَّنَا عَامِلُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور کہتے ہیں کہ تمہاری دعوت کے لیے نہ توہمارے دلوں میں کوئی جگہ ہے نہ کانوں میں سماعت ہمارے اور تمہارے درمیان مخالفت کی ایک دیوار کھڑی ہوگئی ہے کہ ہم تمہاری بات سننے والے نہیں سوتواپنا کام کیے جاہم اپنا کام کیے جاتے ہیں
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف1 یعنی تمہاری کوئی بات ہم پر اثر انداز نہیں ہو سکتی....... اور جو دعوت تم لے کر اٹھے ہو اس نے ہمارے اور تمہارے درمیان جدائی ڈال دی ہے۔ ف 2 یعنی بتوں کی عبادت اور باپ دادا کی رسوم کی یا دین حق کو مٹانے کی کوشش۔