سورة غافر - آیت 81
وَيُرِيكُمْ آيَاتِهِ فَأَيَّ آيَاتِ اللَّهِ تُنكِرُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور اللہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے آخر تم اللہ کی کون کون سی نشانیوں کا انکار کروگے؟
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٢ یعنی اس کی نشانیاں تو بے شمار ہیں۔ ایک سے انکار کرو گے تو دوسری سامنے آجائے گی۔ علی ہذا القیاس آخر کہاں تک انکار کرتے چلے جائو گے۔