سورة غافر - آیت 73

ثُمَّ قِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ تُشْرِكُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

) پھر ان سے پوچھا جائے گا کہ اب کہاں ہیں وہ جن کو تم اللہ کے سوا شریک بناتے تھے ؟

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٤ یعنی اگر وہ واقعی خدا کے شریک تھے اور تم اس امید پر ان کی عبادت کیا کرتے تھے کہ وہ مشکل وقت میں تمہاری دستگیری کریں گے تو آج وہ تمہاری مدد کو کیوں نہیں پہنچ رہے؟ (ضلواعنا) یعنی جو امید ہم ان معبودوں سے رکھتے تھے وہ ضائع ہوگئی۔ ( جامع)