سورة غافر - آیت 69

أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي آيَاتِ اللَّهِ أَنَّىٰ يُصْرَفُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تم نے ان لوگوں کے حال پر نظر نہیں کیا جو اللہ کی آیتوں میں جھگڑا کرتے ہیں یہ لوگ کہاں سے پھرائے جارہے ہیں (٩)۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 یعنی کسی دلیل کے بغیر ان میں کج بحثیاں کرتے ہیں۔ ( دیکھئے آیت : 4) ف 2 یعنی ان کے صحیح ہونے کے دلائل جاننے کے باوجود ان پر ایمان لانے سے کیوں ہٹائے جا رہے ہیں۔