سورة غافر - آیت 57
لَخَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ أَكْبَرُ مِنْ خَلْقِ النَّاسِ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
آسمانوں اور زمین کاپیدا کرنا انسان کے پیدا کرنے سے یقینا بڑا کام ہے مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 اب ان اصول عقائد کا اثبات ہے جن سے کفار انکار کرتے تھے۔ ( کبیر) اس آیت میں کفار قریش اور ان ہم خیال لوگوں کا رد ہے جو یہ عقیدہ رکھتے تھے کہ آدمی کا ایک دفعہ مر جانے کے بعد دوبارہ پیدا کیا جانا محال ہے۔