سورة غافر - آیت 48
قَالَ الَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا إِنَّا كُلٌّ فِيهَا إِنَّ اللَّهَ قَدْ حَكَمَ بَيْنَ الْعِبَادِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
متکبرین جواب دیں گے ہم سب ہی آگ میں پڑے ہیں فی الواقع اللہ نے بندوں کے درمیان فیصلہ کردیا ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9 یعنی اللہ تعالیٰ کا فیصلہ نافذ ہوچکا اب تم اپنی سزا بھگتو، ہم اپنی بھگت رہے ہیں۔ اس عذاب میں کمی بیشی ہمارے بس میں نہیں ہے۔